ناصر حسین نے جوز بٹلر کی جگہ انگلینڈ کی کپتانی کے لیے مثالی امیدوار نامزد کر دیا۔
9 مارچ تک جاری رہنے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں افغانستان سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہونے پر جوز بٹلر نے کپتانی چھوڑ دی ہے۔
ناصر حسین نے نئے کپتان کے حوالے سے کہا کہ ہیری بروک انگلینڈ کے اگلے محدود اوورز کے کپتان کے طور پر میری پسند ہوں گے اب واضح طور پر جوز بٹلر سے آگے بڑھنے کا وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ جہاں تک مستقبل کے لیڈروں کا تعلق ہے تو ہمارے پاس آپشنز نہیں اور یہ محدود اس لیے ہیں کہ 50 اوور کی ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلی جا رہی ہے۔
ناصر حسین نے انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان کے طور پر ہیری بروک کی تقرری سے منسلک ‘مسائل’ پر بھی روشنی ڈالی، ان کے مصروف ٹیسٹ کیلنڈر کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں بھارت اور روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف اہم سیریز شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بروک کی تقرری میں مسائل ہوں گے یعنی ایسے اہم سال میں جس میں بھارت کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز شامل ہو اور ایشز کے ساتھ ختم ہو تو کیا آپ کو مشکلات سے دوچا ٹیم کی قیادت سے وابستہ تمام بوجھ ایک نوجوان پر ڈالنا چاہیے؟ اور اس کے نتیجے میں اس کی زندگی کو مزید مشکل بنانا چاہتے ہیں۔
انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔ انگلش کھلاڑی جوز بٹلر نے کہا کہ کپتانی چھوڑ رہا ہوں، جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں آخری بار ٹیم کی قیادت کروں گا۔
جوز بٹلر نے کہا کہ ٹیم کی 2 شکستوں کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا بہتر مستقبل چاہتا ہوں، میں بطور کھلاڑی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں۔