اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

فریزر سے ملنے والا ’’کٹا ہوا انسانی سر‘‘ کس کا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

خاتون کے فریزر سے ایک شخص کا کٹا ہوا سر ملا ہے جس کے بارے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ گزشتہ سال لاپتہ ہونے والے منشیات فروش کا ہو سکتا ہے۔

کٹا ہوا انسانی سر اور لاش کی باقیات پولیس کو نیویارک کے ایک اپارٹمنٹ میں خاتون کے فریزر سے ملی ہیں جس کی تفتیش جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس بروکلین کی رہائش گاہ پر تلاشی کے دوران مبینہ طور پر انہیں فریزر سے متعدد نامعلوم انسانی باقیات ملیں اور ایک کٹا ہوا سر ملا ہے۔

- Advertisement -

امریکی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ تلاشی کے دوران فلیٹ کی رہائشی ہیدر اسٹائنز نے پولیس کو فریزر کے پاس جانے اور اسے دیکھنے سے روکنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے جب اسے کھولا تو اس میں لاش کی باقیات بمعہ کٹا ہوا سر موجود تھا۔

45 سالہ ہیدر اسٹائنز کو حراست میں لے لیا گیا جس کے بعد اس نے پولیس تفتیش میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کے شوہر نے گزشتہ سال ستمبر میں ایک منشیات فروش کو قتل کیا تھا جس کے بعد اس کے جسم کے ٹکڑے کر کے انہیں فریزر میں بھر کر بند کر دیا تھا۔

خاتون نے مبینہ طور پر ایک تصویر سے لاپتہ شخص کی شناخت کی اور بتایا کی کہ تصویر میں ایک شخص کے ٹیٹو جیسا ٹیٹو لاش نے بھی بنوا رکھا تھا۔

اہل علاقہ نے پولیس کو بتایا کہ مذکورہ لاپتہ شخص کبھی کبھار اس کے اپارٹمنٹ میں آتا تھا جب کہ اسٹائنز پڑوسیوں کو بھی اپنے باورچی خانے قریب بالخصوص فریزر کے پاس جانے نہیں دیتی تھی۔

دوسری جانب پولیس رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اسٹائنز کے شوہر کو ستمبر سے جعلی چیک کیش کرنے کی کوشش کے جرم  میں ورجینیا میں اس وقت جیل بھیج دیا گیا اور اس پر کسی قتل کا کوئی الزام نہیں لگایا گیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ پولیس خاتون کا نفسیاتی جائزہ لے رہی ہے اور اس پر تاحال کوئی مجرمانہ الزامات نہیں لگائے گئے ہیں دوسری جانب طبی ٹیم مقتول کی موت کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں