تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شاہ سلمان کی گود میں موجود یہ بچہ کون ہے؟

ریاض: سعودی شاہی خاندان کی تاریخ سے منسوب ٹویٹر اکاؤنٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ماضی کی تصویر میں نظر آنے والا بچہ شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے سعودی شاہی خاندان کی تاریخ سے منسوب اکاؤنٹ پر شاہ سلمان کی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ ایک بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔

تصویر شیئر کرنے والے صارف نے پوچھا تھا کہ تصویر میں نظر آنے والا بچہ کون ہے جسے شاہ سلمان نے گوڈ میں اٹھایا ہوا ہے۔

صارف کا جواب دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ’یہ شاہ سلمان کے صاحبزادے شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان ہیں جو اس وقت وزیر توانائی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان 2004 میں وزیر پیٹرول کے معاون مقرر کیے گئے تھے، بعدازاں 2015 میں انہیں نائب وزیر پیٹرول مقرر کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -