اشتہار

جماعت اسلامی کے کارکن کی قتل کی سپاری کس نے دی؟ ٹارگٹ کلر کا بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جماعت اسلامی کارکن کو قتل کرنے والے گرفتار ٹارگٹ کلر کی نشادہی پر مزید 4 ملزمان کر حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے اورنگی ٹاؤن میں جماعت اسلامی کارکن کے قتل میں ملوث گرفتار ٹارگٹ کلر ظفر کی نشاندہی پر مزید 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے انکشاف کیا کہ جماعت اسلامی کارکن کے قتل کی سپاری اس کے رشتے دار نے دی، مقتول وسیم کے رشتے دار شاہ زیب نامی شخص نے 5 لاکھ روپے دیکر قتل کرایا، شاہ زیب نے اپنے ماموں کے ساتھ مل کر واردات کو انجام تک پہنچایا۔

- Advertisement -

جماعت اسلامی کے کارکن کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

پولیس نے بتایا کہ اجرتی قاتل ظفر اور ساتھی مجید کو واردات کیلئے پیسے دیے گئے تھے، ٹارگٹ کلرز نے ایک لاکھ روپے ایڈوانس وصول کئے بقایا رقم قتل کے بعد وصول کرنی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے رشتے داروں اور دونوں ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا، مقتول وسیم صدیقی اور شاہ زیب میں  جھگڑا ہوا تھا، گرفتار ملزم شاہ زیب کو جھگڑے میں سر پر چوٹ آئی تھی اس جھگڑے کے بعد شاہ زیب وسیم صدیقی سے بدلہ لینا چاہتا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول وسیم صدیقی کو کسی شخص کو باہر بھیجنے کا جھانسہ دیکر بلایا گیا اور پھر اسے قتل کردیا گیا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں جماعت اسلامی کے کارکن کو ٹارگٹ کلنگ میں قتل کردیا گیا تھا، مقتول مختلف ٹریول ایجنسیوں کے لیے کام کرتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں