آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی کو پاکستانی اسٹٓار بولر شاہین شاہ آفریدی نے اتنا متاثر کیا کہ وہ بھی نوجوان گیند باز کے پرستار بن گئے۔
شاہین شاہ آفریدی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں جنہوں نے اپنی خطرناک اور تیز بولنگ سے دنیائے کرکٹ پر اپنی دھاک بٹھا دی ہے جس کا اعتراف کرکٹ کے عالمی ادارے آئی سی سی نے انہیں سال 2021 کا کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نواز کر کیا ہے۔
ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچوں کی تاریخ بدلنے اور گرین شرٹس کی بڑی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے شاہین آفریدی نے اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں سے بریٹ لی کو بھی متاثر کردیا ہے۔
بریٹ لی نے راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ایک حیرت انگیز بولر ہے، طویل قامت والے شاہین کی گیند باؤنس بھی بہت اچھی ہوتی ہے۔
He also had something to say about @iShaheenAfridi & other Pakistani players. Stay tuned for this episode. pic.twitter.com/kQmDzkjzPL
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) January 31, 2022
بریٹ لی کا کہنا تھا کہ میں تو پاکستان کے رائزنگ اسٹار شاہین شاہ آفریدی سے بہت متاثر ہوں۔
اس سے قبل بریٹ لی کا شعیب اختر سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ تیکنیک بہت بہترین ہے اور ان کا کور ڈرائیو اس وقت دنیا میں سب سے بہترین ہے۔