بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کھانسی کا شربت پینےسے 66 بچے ہلاک، عالمی ادارۂ صحت کی وارننگ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : کھانسی کا شربت پینےسے 66 بچے ہلاک، عالمی ادارۂ صحت کی وارننگ جاری نے بھارت میں تیار کردہ کھانسی کی دوا سے متعلق وارننگ جاری کرتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق افریقی ملک گیمبیا میں چھیاسٹھ بچوں کی ہلاکت کے بعد عالمی ادارۂ صحت نے بھارت میں تیار کردہ کھانسی کی دوا سے متعلق وارننگ جاری کردی۔

عالمی ادارۂ صحت نے بھارت کے ساتھ مل کر تحقیقات کا بھی اعلان کردیا ہے۔

ڈبلیوایچ او کے ڈائریکٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گیمبیا میں بچوں کی ہلاکت کا سبب بھارتی دوا ساز کمپنی کا کھانسی کا شربت ہو سکتا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت نے بھارت کی کمپنی کے ذریعے بنائی جانے والی زکام، بخار اور کھانسی کی چار ادویات کو مضرِ صحت قرار دیتے ہوئے چار کھانسی کے شربت کو مارکیٹ سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

ٹیڈ روس نے کہا لیب ٹیسٹ سے پتاچلا کہ شربت میں کمیکل کی مقدارزیادہ ہے، جو زہریلی ثابت ہوسکتی ہے، گیمبیا میں جولائی سے پیرا سیٹامول سیرپ کے بعد بچے گردے کے مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں