تازہ ترین

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...

سپریم کورٹ نےآڈیولیکس پر کمیشن کالعدم قرارنہیں دیا ،چیف جسٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال...

کپتانی سے کس نے ہٹایا؟ سرفراز احمد کا تہلکہ خیز انکشاف

سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں میزبان شعیب جٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ وسیم خان (چیف ایگزیکٹو) پیغام لائے تھےکہ خود نہیں ہٹے تو ہٹا دیےجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرا کوئی بُرا وقت نہیں چل رہا ٹیم منجمنٹ کہے تو اوپننگ کرنےکوبھی تیار ہوں، میں ہمیشہ پرفارم کرنے پر فوکس کرتا ہوں پی ایس ایل کے اس سیزن میں بھی ٹاپ کرنا میرا مشن ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم منجمنٹ نے رضوان کو کہا اوپن کریں مجھے کہا گیا تو میں بھی اوپنر بن جاوں گا۔

قیادت چھوڑنے سے متعلق سوال پر سرفرازاحمد نے کہا کہ مجھےکپتانی سےکس نےہٹایا اس کا علم نہیں لیکن وسیم خان پیغام لائے تھےکہ خود نہیں ہٹےتو ہٹا دیےجائیں گے۔

Comments