جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

بجلی بلوں میں اووربلنگ کا ذمہ دار کون ؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بجلی بلوں میں اووربلنگ کے ذمہ داروں کا تعین کرلیا گیا اور تحقیقاتی اداروں نے رپورٹ وزیراعظم آفس بھجوا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی ‘اووربلنگ’ کا تنازع عروج پر ہے، جس میں لاکھوں پروٹیکٹڈ صارفین کو اوور بلنگ کی اور کم یونٹس والےصارفین کو200 سے زائد یونٹس کے بل بھیجے جانے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔

پروٹیکٹڈ صارفین کو 3 ہزار کے بجائے 8 ہزار روپے کے بل بھجوائے گئے تھے، جس پر وزیر اعظم شہباز شریف کے احکامات پر نیپرا اور ایف آئی اے نے اووربلنگ انکوائری کا آغاز کیا۔

- Advertisement -

بجلی کی اووربلنگ کے معاملے پر ایف آئی اے سمیت تمام تحقیقاتی اداروں نے رپورٹ مکمل کرلی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ پروریٹا سسٹم کے تحت 200 سے اوپر یونٹس ڈالنے کی رپورٹ وزیراعظم آفس بھجوا دی گئی ہے۔

تحقیقات رپورٹ میں وزارت پاور حکام کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کارروائی کی سفارش کی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ منسٹری نے تمام ڈسکوز کو نوٹیفکیشن کے ذریعے پروریٹاسسٹم لاگوکرایا، رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کا فیصلہ وزیراعظم آفس رواں ہفتے کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں