بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

کپتان بنانے کا اختیار کس کے پاس ہونا چاہیے؟ شاہد آفریدی نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ٹیم کا کپتان بنانے کے اختیار کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی کا چیف ایگزیکٹو وزیراعظم کو نہیں ہونا چاہیے، الگ سے بورڈ ہونا چاہیے جو چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کرے۔ اس کے علاوہ کپتان بنانے کا اختیار بھی سلیکشن کمیٹی کے پاس ہونا چاہیے کیونکہ ٹیم میں کپتان کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو باڈی لینگویج کپتان کی ہوتی ہے وہی کھلاڑیوں کی ہوجاتی ہے، روہیت شرما کو دیکھ لیں کتنا پُراعتماد کھیلتے ہیں، وہی انداز تمام کھلاڑی اپناتے ہیں۔

- Advertisement -

سابق مایہ ناز اسٹار آل راؤنڈر نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے کہا کہ میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، اب دیکھتے ہیں کہ چیئرمین پی سی بی اپنے اعلان کے مطابق ٹیم میں کیا سرجری کرتے ہیں۔

تاہم اس کے ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اصل بیماری کی جڑ گراس روٹ لیول کی کرکٹ ہے، جس میں سرجری کی ضرورت ہے۔ اس سطح کی کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیشہ دستیاب ہوں۔

شعیب اختر نے روہت شرما اور کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی پس پردہ وجہ بتا دی؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں