لاہور زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کے دوران پولیس پر پتھراؤ، پیٹرول بم پھینکنے اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کی شناخت کر لی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موبائل، کیمروں اور کلوز سرکٹ فوٹیجز کی مدد سے چہروں کی شناخت کر لی جس کے بعد مقدمات میں نامزدگی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔
حکام نے کہا کہ چہروں کی شناخت سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن ہوگا، اب تک 700 کارکنوں کے چہروں کی واضح تصاویر حاصل کر لی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق نادرا ریکارڈ اور چہروں کی شناخت کی ٹیکنالوجی کی مدد لی جا رہی ہے، تصاویر مزید شناخت اور کوائف کے لیے نادرا کو بھجوائے جا رہے ہیں، 4 مقدمات میں ملزمان کو نامزد کیا جائے گا۔