ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں کورونا کی نئی ویکیسن کن افراد کو لگائی جائے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں کورونا کی نئی ویکسین لگانےکا عمل شروع ہو چکا ہے تاہم کس کو ترجیحی بنیادوں پر لگائی جائے گی اس کیلیے درجہ بندی کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وبائی اور کورونا ایکٹیو کیسز میں مبتلا افراد کو کورونا کی نئی ڈیولپ ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے اور سعودی وزارت صحت نے ڈیولپ کورونا ویکسین کے لیے ترجیحی بنیادوں پر لوگوں کی درجہ بندی کی ہے جب کہ ویکسین لگانے کے لیے صحت ایپ پر اپائنٹمنٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

ویکسین کے لیے وزارت صحت کی  درجہ بندی کے مطابق حاملہ خواتین، 50 برس سے زیادہ عمر کے مرد و خواتین، طبی اداروں میں کام کرنے والا وہ عملہ جن کا تعلق براہ راست مریضوں سے رہتا ہے، انہیں ترجیحی بنیادوں پر یہ ویکسین لگائی جائے گی۔

- Advertisement -

 ادارہ صحت کا کہنا ہے نئی ڈیولپ ویکسین  بیماری کی پیچیدگیوں کو روکنے میں بہتر طورپر معاون ثابت ہوتی ہے۔ ایسے افراد جنہیں انفیکشن کا خطرہ لاحق ہے یا جنہیں موٹاپے کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے وہ بھی ویکسین کی نئی خوراک لیں۔

نئی کورونا ویکسین کے حوالے سے صحت کمیٹی کا کہنا ہے اس سے قطع  نظر کہ ماضی میں ویکسین کی کتنی ڈوز لگائی جا چکی ہیں نئی خوراک لی جا سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں