جمعہ, ستمبر 13, 2024
اشتہار

نیا چیف جسٹس کون؟ وزیر قانون کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دوٹوک کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی آئینی طریقہ کار کے مطابق ہو گی جب چیف جسٹس پاکستان ریٹائر ہوں گے تو سینئر موسٹ جگہ لیں گے۔

اپنے بیان میں اعظم نذیرتارڑ نے واضح کیا کہ افواہوں کا کوئی علاج نہیں چیف جسٹس سے متعلق آن ریکارڈ ہوں چیف جسٹس کے حوالے سے کہہ چکا ہوں وہ توسیع میں دلچسپی نہیں رکھتے، حکومت سب کو اعتماد میں لے کر قانون سازی کرنےکی قائل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم مشترکہ اجلاس میں نہیں آتی، ترمیم جب بھی آئے گی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں الگ الگ آئےگی پارلیمان نے اگر کوئی قانون سازی نہیں کرنی تو بند کر دیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پیونی جج نے بھی یہ ہی کہا کہ قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے آئین ترمیم سےمتعلق حکومت کی ہدایت تھی چیف جسٹس کو آن بورڈ رکھوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں