منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

بھارتی کرکٹ ٹیم کا اگلا کپتان کون ہوگا؟ سابق کپتان اظہر الدین بڑا کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : سابق بھارتی کپتان اظہر الدین نے امید ظاہر کی ہے کہ وکٹ کیپر رشبھ پنت مستقبل میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی تمام فارمیٹ میں کارکردگی دیکھنے کے بعد یہ دعویٰ کیا گیا ہے۔

رشبھ پنت آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن میں دہلی کیپیٹلز کی قیادت کریں گے، شریس ایر کے زخمی ہونے کے باعث ٹیم مینجمنٹ نے رشبھ کو کپتان مقرر کیا۔

اظہر الدین نے رشبھ پنت سے متعلق خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے کہا کہ رشبھ کی کارکردگی گزشتہ مہینوں میں بہت اچھی رہی، مستقبل میں یہ کھلاڑی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے کے دعویداروں میں نظر آئے تو حیرانگی کی بات نہیں۔

سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کرکٹ ٹیم کو رشبھ کی جارحانہ کرکٹ سے فائدہ ہوگا۔

پنت نے آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گاؤسکر ٹرافی کے تیسرے اور چوتھے ٹیسٹ میچ میں 97 رنز بنائے تھے جبکہ چھوتھے ٹیسٹ میں 89 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے کر سیریز 1-2 سے جیتنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا جبکہ انگلینڈ کے خلاف کارکردگی کافی اچھی رہی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں