جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کی قیادت کون کرے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایران میں گزشتہ روز ایک میزائل حملے میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یہ سوال کھڑا ہوگیا ہے کہ حماس کی قیادت کون کرے گا؟

فلسطین کی آزادی کی داعی تنظیم حماس کے سربراہ جو ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران گئے تھے وہاں گزشتہ روز ایک میزائل حملے میں انہیں محافظ سمیت شہید کر دیا گیا۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد حماس کی قیادت کے حوالے سے سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔ حماس کی صف اول کی قیادت میں سے یحییٰ سنوار اس وقت غزہ میں، زہیر جبارین مغربی کنارے میں، خالد مشعل بیرون ملک اور سلامہ کتاوی جیل میں قید ہیں۔

- Advertisement -

حماس کا سیاسی دفتر ان تمام ونگز کی نگرانی کرتا ہے اور اسماعیل ہنیہ اس دفتر کے سربراہ تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق موجودہ حالات میں اس بات کا امکان ہے کہ حماس کی سربراہی کے لیے نئے انتخابات منعقد نہ کرائے جائیں، کیونکہ شوریٰ کونسل کے غزہ میں موجود کئی افراد شہید ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان حالات میں خالد مشعل حماس کے سیاسی دفتر کی سربراہی کے مضبوط امیدوار ہو سکتے ہیں، جو ماضی میں بھی 21 سال تک حماس کے سربراہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حماس کی شوریٰ کونسل ہر چار سال بعد حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کے لیے الیکشن کرواتی ہے۔ 2021 میں ہونے والے انتخابات میں اسماعیل ہنیہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ منتخب ہوئے تھے۔

اسرائیل کا اسماعیل ہنیہ کے قتل کا پہلے “اعتراف” اور پھر اظہار لاتعلقی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں