منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

"جس سے بھی رابطہ ہوا کہتا ہے گروپ بندی سے کیا تعلق”

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے تحریک انصاف میں گروہ بندی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔

اے آر وائی کے پروگرام "سوال یہ ہے” میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے جس سے بھی رابطہ ہوا کہتا ہےگروپ بندی سےکیا تعلق، کابینہ اجلاس میں تحفظات ہوتے ہیں تو کھل کراظہار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی ایم پی اے کو تحفظات ہوتے ہیں تو وہ اظہار ضرور کرتا ہے، وزیراعلیٰ کے پی کےخلاف کوئی گروپ بندی نہیں ہے، پی ٹی آئی بڑی پارٹی ہے تحفظات ضرور ہوں گے اختلافات نہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعظم کو احساس ہے اس لیے اخراجات میں کمی کی ہے، وزیراعظم نےکوئی کیمپ آفس نہیں بنایا اور بنی گالہ میں رہتے ہیں، وزیراعظم نےکابینہ کو بھی اخراجات میں کمی سے متعلق ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پوری کوشش کی ہے اخراجات میں کمی کی جائے۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ آٹےکا کوئی بحران نہیں ہے، ٹرانسپورٹرز ہڑتال سےسپلائی متاثر ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں