منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

’’ہول سیلر، رٹیلر سے ٹیکس وصولی چیلنج ہے جسے حاصل کیا جائیگا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کوآرڈینیٹر تاجر دوست اسکیم نے کہا ہے کہ ہول سیل، رٹیل سیکٹر سے ٹیکس وصولی چیلنج ہے جسے پوری کوشش کرکے حاصل کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست اسکیم نعیم میر اور رٹیلرز کے وفد کے درمیان سینٹرل سیکریٹریٹ میں گفتگو ہوئی، نعیم میر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہول سیل اور رٹیل سیکٹر سے ٹیکس کی وصولی ایک اہم چیلنج ہے۔

انھوں نے کہا کہ ریاست نے تاجروں کو 77 سال بڑے نازونعم سے پالا ہے، نخرے اٹھائے ہیں لیکن اب ریاست ان سے ٹیکس وصولی میں نہایت ہی سنجیدہ ہے۔

- Advertisement -

کوآرڈینیٹر تاجردوست اسکیم نعیم میر نے مزید کہا کہ ٹیکس ادا نہ کرنے کا رواج نسل در نسل چلتا آرہا ہے جسے اب ہرصورت تبدیل ہونا ہے۔

نعیم میر نے کہا کہ ملک ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہے جہاں اس کے وسائل کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، وسائل میں اضافہ تاجروں سے ٹیکس وصولی کے بغیر ممکن نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں