جمعہ, ستمبر 13, 2024
اشتہار

ساحل پر ملنے والی ’انسانی کھوپڑی‘ کس کی؟ حیران کن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ دنوں ساحل سمندر پر مٹی میں دبی انسانی کھوپڑی ملی تھی جس کا معمہ حل ہوگیا اور پتہ چل گیا کہ یہ کھوپڑی کس کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں کیلیفورنیا کے ساحل پر موجود لائف گارڈز کو انسانی کھوپڑی ملی تھی، جو مٹی میں دبی ہوئی تھی۔ اس کی اطلاع انہوں نے فوری طور پر پولیس کو دی تھی۔

ساحل سمندر سے انسانی کھوپڑی ملنے کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے تیزی سے وائرل ہوئی اور یہ کھوپڑی کس کی ہے؟ اس حوالے سے کئی افواہوں نے بھی جنم لیا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے لانگ بیچ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ لائف گارڈز نے صبح سوا سات بجے حکام سے رابطہ کیا اور بتایا کہ انہیں انسانی کھوپڑی ملی ہے، جس کے چہرے کا کچھ حصہ ریت میں دبا ہوا تھا۔

تاہم جب پولیس نے مذکورہ کھوپڑی تحویل میں لے کر اس کے قتل سے متعلق تحقیقات شروع کیں تو کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف صورتحال کچھ دوسری نکلی۔

کھوپڑی کا معائنہ کرنے والوں نے بتایا کہ ساحل سمندر سے ملنے والی یہ کھوپڑی انسان کی نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انسانی کھوپڑی نما یہ شے کوئی اصلی کھوپڑی نہیں ہے بلکہ پلاسٹک سے بنی ہوئی ہے جو دیکھنے میں ہو بہو اصلی انسانی کھوپڑی دکھائی دیتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں