ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کیوں نہ ہوسکا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اہلِ خانہ نے ڈاکٹرز کو عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرنے سے روک دیا۔

جناح اسپتال کی ڈاکٹر شنیلا کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی فیملی نے پوسٹ مارٹم کی اجازت نہیں دی اہلِ خانہ کی اجازت کے بغیر پوسٹ مارٹم نہیں کیا جا سکتا۔

ڈاکٹر شنیلا نے بتایا کہ عامر لیاقت کا بیٹا ملک سے باہر ہے اور بیٹے کےآنے کے بعد فیملی پوسٹ مارٹم کروانے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

- Advertisement -

ڈاکٹرعامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لیے3رکنی بورڈ قائم کیا گیا ہے پولیس سرجن ڈاکٹرسمعیہ کی سربراہی میں بورڈ پوسٹ مارٹم کرے گا۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بورڈ میں 2 میل میڈیکو لیگل افسران بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم کے حوالے سے انکی فیملی سے بھی رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے ، دو بیوں کو چھوڑ چکے جبکہ تیسری بیوی نے خلع دائر کی ہوئی ہے تاہم عامر لیاقت کے بچوں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم ڈاکٹر عامر لیاقت کے گھر پرموجود ہے، جہاں تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں