تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

اداکار عمران عباس نے کترینہ کیف کیساتھ کام کیوں نہیں کیا؟

عالمی شہرت یافتہ اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

اداکار عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کی جانب سے ان سے مختلف سوالات کیے گئے۔

عمران عباس سے فرح اسد اللہ نامی صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنا چاہییں گے؟ جس پر اداکار نے انکشاف کیا کہ انہیں بولی ووڈ فلم ‘فتور’ میں کترینہ کیف کیساتھ کام کرنے کی پیش ہوئی تھی جس کی فلم بندی مقبوضہ کشمیر میں ہونا تھی۔

 

اداکار عمران عباس نے بتایا کہ فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے 9 ماہ میرا انتظار کیا مگر مجھے ویزہ نہیں ملا جس کے بعد فلم سازوں نے ادتتیا رائے کو کاسٹ کرلیا۔

Comments

- Advertisement -