پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

بجلی کے بل اتنے زیادہ کیوں آرہے ہیں؟ تفصیلات جانیے!!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بجلی کے بلوں نے ملک بھر کے عوام کو احتجاج کرنے کیلئے گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا، آخر اتنے زیادہ بل کیوں آرہے ہیں؟ ماریہ میمن نے تفصیل سے بتا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں بات کرتے ہوئے میزبان ماریہ میمن نے کہا کہ ہر صارف بجلی کے بل کا بغور جائزہ لے کر یہ جان سکتا ہے کہ بل اتنے زیادہ کیوں آرہے ہیں؟

انہوں نے بتایا کہ میرے ہاتھ میں جو اسلام آباد کے ایک گھر کا بل ہے وہ ماہ اگست کا ہے، جس میں 839یونٹ استعمال کیے گئے ہیں، اس میں دو طرح کے چارجز لگائے گئے جس میں آئیسکو اور حکومتی چارجز شامل ہیں۔

اس بل میں صرف بجلی کا بل 35ہزار 842 روپے ہے جو 839 یونٹ کا ہے اس کے علاوہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 644 روپے ایف سی سرچارج 2ہزار 709 روپے کیو ٹی آر ٹیرف کی مد میں ایک ہزار47روپے شامل ہیں جس کے بعد اس بل کے چارجز 40 ہزار 244روپے تک ہوجاتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس بل میں حکومت جو چارجز لے رہی ہے اس میں ٹی وی فیس 35 روپے، جی ایس ٹی کی مد میں 7128 روپے، انکم ٹیکس 3ہزار 505 روپے اس کے علاوہ ایک اور جی ایس ٹی 116 روپے بھی عائد کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ایک اور 2ہزار 112 روپے ٹیکس بل ایڈجسٹمنٹ کے نام پر شامل کیے گئے ہیں۔

ان سب کو ملا کر حکومت اس ایک بل سے 12ہزار 896 روپے وصول کررہی ہے۔ جس کے بعد یہ بل جو 35 ہزار 842کا تھا ٹیکس لگنے کے بعد بل کی مجموعی رقم 53ہزار 241 روپے بن چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں