بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

سونے کی قیمتیں: عوام نے سر پکڑ لیے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں ماہانہ بنیادوں پر سونے کے نرخ بڑھ رہے ہیں اور معاشی ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آگے بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کے نرخوں میں اضافہ رواں سال کی دوسری ششماہی میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ ہفتوں کے دوران سونا مہنگا ہوا اور ماہانہ کی بنیاد پر 7 فیصد سے زیادہ نرخ بڑھے جبکہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈالر، منافع کی شرح میں کمی اور افراط زر کے خدشات کے باعث سونے کی قیمتیں میں اضافہ جاری رہے گا۔ خوش آئند یہ ہے کہ مئی کے آخر میں سونے کا منافع مسلسل دوسرے ماہ جاری رہا جس کی بدولت رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سونے کی مارکیٹ میں نظر آنے والے نقصان کی تلافی ہوگئی۔

- Advertisement -

اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ مئی میں ایک اونس سونا 1899 ڈالر تک ریکارڈ کیا گیا تھا جو جنوری کے بعد بلند ترین سطح ہے اسی طرح ماہانہ کی بنیاد پر 7.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ 31 مئی 2021 تک سونے کے نرخوں پر مختلف عناصر چھائے رہے۔ اقتصادی سرگرمیوں میں وسعت، مارکیٹ کے خدشات اور سونے کی سرمایہ کاری سے بھی قیمتیں بڑھی ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں سونے کے کاروبار کے حوالے سے مثبت اشارے ملے۔ مئی میں لوگ زیادہ پرامید ہوئے۔ طویل مدتی سودے 44 ارب ڈالر تک ریکارڈ کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں