جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سائرن کیوں بجائے جارہے ہیں؟ سعودی حکومت نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی محکمہ شہری دفاع نے سائرن بجانے کو ہنگامی حالات کا پیشگی انتباہ قرار اور شہریوں خطرات سے آگاہ کرنے کا ذریعہ قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب اپنے شہریوں کو خطرات سے محفوظ رکھنے کےلیے آئے روز موثر اقدامات اٹھاتی ہے، حال ہی میں سعودی حکومت نے ہنگامی حالات میں سائرن بجانے کا تجربہ کیا ہے۔

محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے موبائل پر اسیٹس ہنگامی صورتحال کی اطلاع دے گا اور ایسا کرنے پر موبائل میں وائبریشن پیدا ہوگی جس کی خاص ٹیون ہوتی ہے۔

- Advertisement -

محکمہ شہری دفاع کے مطابق ان اقدامات کا مقصد شہریوں کی جان و مال کی سلامتی اور دوسرا یہ کہ نقصانات کو کم سے کم کرنا ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے شہریوں اور ریاست میں مقیم غیر ملکیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ سائرن پیغامات موصول پر خوفزدہ نہ ہوں کیونکہ یہ عمل تجرباتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں