بھارت کے تجربہ کار آل راؤنڈر سری لنکا کیخلاف موہالی ٹیسٹ میں دوسرے روز175 رنز پر کھیل رہے تھے کہ اچانک کپتان روہت شرما نے اننگ ڈیکلیئر کردی۔
ہندوستان نے سری لنکا کیخلاف موہالی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگ 8 وکٹ پر 574 رنز بناکر اننگ اس وقت ڈیکلیئر کردی جب تجربہ کار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے اپنے کیریئر کی بہترین اننگ کھیلتے ہوئے 175 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز جڈیجہ نے اننگ کے دوران 17 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔
میچ میں جڈیجہ جس طرح بلے بازی کررہے تھے اس کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ وہ اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری باآسانی بنالیں گے کہ اچانک کپتان روہت شرما نے اننگ ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔
بھارتیوں نے کپتان روہت شرما کے اس مرحلے میں پر اننگ ڈیکلیئر کرنے پر سوالات اٹھادیے ہیں، سوشل میڈیا پر شائقین ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ اور کپتان روہت شرما پر شدید تنقید کررہے ہیں شائقین کا کہنا ہے کہ جڈیجہ کے پاس ڈبل سنچری بنانے کا سنہرا موقع تھا لیکن کوچ اور کپتان نے اس کو پورا نہیں ہونے دیا۔
اس موقع پر بعض صارفین نے 2004 کے بھارت کے دورہ پاکستان کو بھی یاد کیا اس وقت سچن ٹنڈولکر ملتان ٹیسٹ میں 194 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے کہ جب راہول ڈریوڈ اننگ ڈیکلیئر کرکے سب کو حیران کردیا تھا، ڈریوڈ اس وقت کپتان اور اب کوچ کی صورت میں بھارتی ٹیم کے ساتھ ہیں۔
Never change, Rahul Dravid ♥️ pic.twitter.com/N3xKnyCPSZ
— Adish Shetty (@36__NotAllOut) March 5, 2022
ایک صارف نے لکھا کہ اگر رویندر جڈیجہ کی جگہ روہت شرما یا ویرات کوہلی ہوتے تو کیا وہ اننگ ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کرتے، ایک اور صارف نے لکھا کہ آج سے میں راہول ڈریوڈ کا مکمل بائیکاٹ کرتا ہوں یہ ناانصافی ہے، جڈیجہ ڈبل سنچری کے حقدار تھے۔
Simple Question:
If it was Rohit Sharma himself or Virat kohli in place of Ravindra Jadeja still they declared the innings??#INDvSL #jadeja #Cricket #SLvIND— DJ (@TheCricketBuddy) March 5, 2022
I am boycotting Rahul Dravid. This was completely unnecessary. Jadeja deserved 200.
— ` (@FourOverthrows) March 5, 2022
واضح رہے کہ رویندر جڈیجہ دوسرے بھارتی کرکٹر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں 5 ہزار رنز بنانے کے ساتھ 400 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔ سابق کپتان کپیل دیو نے ہندوستان کیلیے 356 بین الاقوامی میچز کھیلتے ہوئے 9031 رنز بنائے اور 687 وکٹیں حاصل کی تھیں۔