تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دنیا کا وہ ملک جہاں منشیات استعمال کرنے کی اجازت ہوگی

کینبرا: برٹش کولمبیا کی حکومت نے منشیات کے خاتمے کے لئے انوکھی مہم متعارف کرادی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا کی حکومت نے ہیروئن، میتھ، ایکسٹیسی اور کریک کوکین کی تھوڑی مقدار اپنے ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

حکام نے بتایا کہ یہ قدم منشیات کی زیادہ مقدار لینے سے پیدا ہونے والے مسائل کو روکنے کے لئے اٹھایا گیا ہے،جسے پائلٹ پراجیکٹ کا نام دیا گیا ہے، اس پراجیکٹ کے تحت مذکورہ منشیات لے جانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی نہیں ہوگی۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق برٹش کولمبیا میں دو ہزار سولہ سے اب تک ہونے والی بتیس ہزار اموات میں سے ایک تہائی منشیات کی زیادہ مقدار کے استعمال سے واقع ہوئیں جس کےباعث انتظامیہ نے منشیات کی زیادہ مقدار کے استعمال کے تدارک کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کیے۔

مقامی حکام کے مطابق کورونا کی وبا کے باعث کولمبیا میں منشیات کے زیادہ استعمال سے پیدا ہونے والے مسائل تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا گیا کیونکہ اس سے منشیات کا غیرقانونی کام اور سپلائی چین بھی متاثر ہوئی جس کے بعد منشیات کے عادی افراد کو دوسری زہریلی منشیات کی طرف جانا پڑا جو انہوں نے اکیلے میں استعمال کیں۔

واضح رہے کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت نے گذشتہ سال مئی میں کہا تھا کہ برٹش کولمبیا میں منشیات استعمال کرنے والوں کو استثنیٰ دیا جائے گا جو کینیڈا میں پہلی بار ہو گا۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ منشیات کی معمولی مقدار لے جانے کو جرم تصور نہیں کیا جائے گا اور امید ظاہر کی کہ فوجداری مقدمات کے بجائے صحت عامہ کے اس معاملے کو اس اقدام سے کنٹرول کر لیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -