تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

بھارتی پولیس نے مونالیزا کو ماسک اور دستانے کیوں پہنائے؟

نئی دہلی : بھارتی پولیس نے عوام میں کرونا سے متعلق آگاہی پھیلانے کےلیے مشہور زمانہ پینٹنگ مونا لیزا کو بھی ماسک پہنا دیا۔

بھارت میں کرونا وائرس کی مہلک ترین ڈیلٹا قسم نے شدید تباہی پھیلا رکھی ہے جب کہ بلیک فنگس نامی بیماری بھارتی شہریوں کی ہلاکتوں کا باعث بن رہی ہے۔

روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے باوجود بھارتی شہری احتیاطی تدابیروں پر سختی سے عمل نہیں کررہے، اسی لیے پولیس نے عوام میں شعور اجاگر کرنے کےلیے عالمی شہرت یافتہ مصور لیونارڈو دا ونچی کی آئیکونک پینٹنگ مونا لیزا میں کچھ تبدیلی کی ہے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور کی پولیس نے مونالیزا کی تصویر میں تھوڑی سی تبدیلی کرکے اسے ماسک پہنایا اور ہاتھوں میں دستانے پہناکر سینیٹائزر تھما دیا اور اس پر دور جدید کا آرٹ تحریر کردیا۔

اس پوسٹ کو لوگوں نے نہایت دلچسپی سے دیکھا کہ کس طرح پولیس ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں میں کرونا ایس او پیز کے پیغام کو پھیلانے اور ان میں حفاظتی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔

Comments

- Advertisement -