تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

میڈونا نے خودکشی کا ارادہ کیوں کیا؟ گلوکارہ نے وجہ بتادی

سنہ 1958 میں پیدا ہونے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ میڈونا نے متعدد سپرہٹ فلمیں ٹھکرانے کے بعد خودکشی کا ارادہ کرنے کا انکشاف کردیا۔

یہ انکشاف 63 سالہ اداکارہ، گلوکارہ و ہدایت کارہ نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کیا، میوزک کنسرٹ کیلئے پروگرام میں شرکت کرنے والی میڈونا نے کئی انکشاف بھی کیے اور میزبان کو بتایا کہ وہ ماضی میں پانی زندگی کا خاتمہ کرنے کا ارادہ کرچکی ہیں۔

میڈونا نے بتایا کہ انہیں نہ صرف 1995 کی معروف ڈراما فلم ’شو گرلز‘ میں مرکزی کردار کی پیش کش ہوئی تھی بلکہ انہیں 1992 کی شہرہ آفاق فلم ’بیٹ مین، رٹرنز‘ میں بھی ’کیٹ وویمن‘ کے کردار کی پیش کش ہوئی تھی۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں 1999 کی مقبول ترین فلم ’دی میٹرکس‘ میں بھی مرکزی کردار کی پیش کش ہوئی تھی مگر بدقسمتی سے انہوں نے ترتیب وار تینوں بڑی فلموں میں کام کی پیش کش مسترد کی، جو ان کی سب سے بڑی غلطی تھی اور اس غلطی کا ازالہ کرنے کےلیے انہوں نے خودکشی کرنے کا بھی سوچا تھا۔

خیال رہے کہ میڈونا کو بیسویں صدی کی 25 بااثر خواتین میں شمار کیا جاتا ہے، وہ دنیا کی امیر ترین گلوکاراؤں میں سے ایک بھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -