جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

نادیہ حسین نے بھارت میں ماڈلنگ نہ کرنے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی نامور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے بھارت میں ماڈلنگ نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں گزشتہ دنوں سپر ماڈل نادیہ حسین نے شرکت کی اور پروگرام کے سیگمنٹ ’پردہ اٹھا دیں‘ میں متعدد سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے پوچھا کہ ’کیا نادیہ حسین کو بھارت سے آفرز آئیں مگر شوہر نے جانے سے انکار کردیا تھا؟

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں نے منع ویسے نہیں کیا تھا لیکن میری منگنی ہوچکی تھی اور شادی ہونے والی تھی ان دنوں بھارت فیشن شو کے لیے گئی اور آفرز بہت ساری آرہی تھیں۔

نادیہ حسین نے کہا کہ شادی ہونے والی تھی تو میں نے کہا کہ مزید بھارت میں قیام نہیں کرسکتی۔

اداکارہ نے کہا کہ بھارت سے فلموں کی آفرز تھیں اور شوز بھی کرنے تھے کہا گیا کہ آپ ہماری اکیڈمی کے ساتھ کام کریں لیکن مجھے بھارت کا دورہ بار بار کرنا پڑتا اسی لیے پیشکش کو مسترد کیا۔

ماڈل نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جب وہ ریمپ پر واک کررہی تھیں تو بیک اسٹیج پر آگ بھڑک اٹھی تھی لیکن خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ نادیہ حسین متعدد ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جس میں مقدر کا ستارہ، اور جلن ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں