تازہ ترین

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

پاکستان کا دوست ملک سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی...

ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی...

فلپائنی حکام نے 34 لگژری گاڑیاں کیوں تباہ کیں؟

منیلا : فلپائنی حکام نے صدر کے حکم کی تکمیل کرتے ہوئے لائیو نشریات کے دوران 19 کروڑ روپے مالیت کی لگژری گاڑیوں پر بلڈوزر چلوا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرے نے اپنی نظارت کے دوران 34 لگژری گاڑیوں کو تباہ کرنے کا حکم صادر کیا اور گاڑیوں کی تباہی کو لائیو نشریات کے دوران دکھایا گیا۔

روڈریگو دوتیرے نے مہنگی گاڑیوں کی تباہی کا فیصلہ دولت مند افراد کے ٹیکس جمع نہ کرانے کے خلاف اٹھایا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بلڈوز کی جانے والی گاڑیوں میں لیکسس، بی ایم ڈبلیو، مرسڈیز، آڈی، جیگوار اور کارویٹ برانڈز کی 34 لگژری کاریں شامل تھیں۔

فلپائنی صدر نے کہا تھا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی کار سپلائی ہو تو آپ کو پہلے ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

Comments