تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

کروڑوں روپے کی لاٹری جیتنے والا الطاف کیوں چھپا؟

نئی دہلی : بھارتی پولیس میں ایک کروڑ روپے کی لاٹری جیتنے کے بعد لوگوں کے ڈر سے نامعلوم مقام پر چھپنے والے شہری کو ڈھونڈ نکالا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں ایک غریب شہری نے 1 کروڑ بھارتی روپے کی لاٹری جیتی اور لوگوں کے ڈر سے نامعلوم مقام پر چھپ گیا۔

کئی روز الطاف الدین نامی شخص اپنے گھر نہیں پہنچا تو بیوی نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

خاتون کی شکایت پر پولیس نے الطاف الدین کی تلاش شروع کی اور کیلا بگان سے پکڑ کر تھانے لے گئی، جہاں الطاف سے تفتیش کی گئی۔

تحقیقات کے دوران الطاف الدین نے پولیس کو مطلع کیا کہ اس نے ایک کروڑ روپے کی لاٹری جیتی ہے، اور اتنی بڑی رقم اس کے خاندان میں کسی نے نہیں دیکھی۔

اتنی بڑی انعامی رقم جیتی تو میں ڈر گیا کہ کہیں لوگ پیسوں کی خاطر مجھے قتل نہ کردیں اور بچنے کےلیے روپوش ہوگیا۔

پولیس نے پوری کہانی سننے کے بعد الطاف الدین کو سمجھا کر گھر بھیجا اور بیوی بچوں کے ساتھ خوشی خوشی زندگی گزارنے کا مشورہ دیا۔

Comments

- Advertisement -