اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

دلہے نے گٹکا کیوں کھایا؟ دلہن نے شادی سے انکار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

گٹکے کی لت نوجوان کو مہنگی پڑ گئی، دلہن نے عین شادی کے وقت گٹکا کھانے والے دلہے سے ‏رشتہ ختم کر دیا۔

یہ واقعہ بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع بالیا میں پیش آیا جہا بارات لے کر آنے والے دلہے ‏کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلہا اور دلہن کے رشتہ دارے شادی کے لیے پہنچ چکے تھے کہ اس دوران ‏دلہن نے اپنے ہونے والے شوہر کو گٹکا کھاتے ہوئے دیکھ لیا۔

- Advertisement -

دلہن نے اسی وقت شادی کرنے سے انکار کر دیا اور اپنے فیصلے پر ڈٹ گئی۔ دلہن نے اہلِ خانہ ‏کو بتایا کہ وہ گٹکا کھانے والے شخص سے شادی نہیں کر سکتی۔

دونوں خاندانوں نے دلہن کو منانے کی کوشش کی تاہم اس کا اٹل فیصلہ تبدیل نہ ہو سکا اور ‏باہمی رضامندی سے دونوں خاندانوں کو ایک دوسرے کو دیے گئے تحائف واپس کرنے کا فیصلہ ‏کیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گٹکے کی وجہ سے لڑکی نے شادی سے انکار کر دیا اور بارات لے کر ‏آنے والے لڑکے کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں