تازہ ترین

جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ایک اور خاتون کی شناخت ہوگئی

راولپنڈی : جی ایچ کیو پر حملے کی تحقیقات...

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ اچانک مستعفی کیوں ہوئے؟

کینبرا : چیف سلیکٹر جارج بیلی نے جسٹن لینگر کے دعوؤں ‘سینئر کھلاڑی اور عملہ آگے بڑھنے میں میری مدد نہیں کرتا’ کی تردید کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوانے کے باوجود ہیڈکوچ جسٹن لینگر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں مستعفی ہونے والا خط چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے کو دیا۔

خط میں کہا گیا تھا کہ ‘کئی سینئر کھلاڑی اور کچھ معاون عملہ آگے بڑھنے میں میری حمایت نہیں کرتے’ جس کی چیف سلیکٹر جارج بیلی نے تردید کردی ہے۔

لینگر کی تقرری 2018 میں جنوبی افریقہ میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد ہوئی تھی اور بیلی نے اس کام کی تعریف کی جو انہوں نے کھیل کے تمام فارمیٹس میں عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے کیا تھا۔

Comments