تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

سوئیڈش حکام نے بچے کا نام ’ولادی میرپیوٹن‘ رکھنے سے کیوں روکا؟

اسٹاک ہوم : حکومت نے سوئیڈن جوڑے کی بچے کا نام ولادی میر پیوٹن رکھنے خواہش پر پانی پھیر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوئیڈن حکومت کی جانب سے نوجوان جوڑے کو بچے کا نام روسی صدر کے نام پر رکھنے سے روکا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بچے کا نام روسی صدر کے نام پر رکھنے کی درخواست سوئیڈش ٹیکس ادارے کی جانب سے رد کی گئی تھی۔

حکومت کی جانب سے بچے کا نام ولادی میر پیوٹن رکھنے کی درخواست منسوخ کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم اسکینڈے نیویا ممالک (ڈنمارک، سوئیڈن اور ناروے کو کہا جاتا ہے) کے قانون کے مطابق بچے کا ایسا نام رکھنا ممنوع ہے جو مستقبل میں بچے کے لیے مسائل کا باعث بنے۔

Comments

- Advertisement -