آکلینڈ : پاکستان آکر اچانک دورہ منسوخ کرنے والے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو آکلینڈ پہنچنے کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ منسوخی کے بعد آکلینڈ پہنچ گئی ہے، کیوی کھلاڑیوں کے جہاں سے نکلنے کی ایک مختصر ویڈیو ٹوئٹر پر بھی شیئر کی گئی ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں کیوی بورڈ نے لکھا کہ ’24 رکنی بہادر اسکواڈ آکلینڈ پہنچ گیا ہے جہاں وہ 14 روز قرنطینہ میں گزاریں گے‘۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ویڈیو شیئر کرتے وقت تنقید سے بچنے کےلیے ٹوئٹر کا کمنٹ سیکشن بند کردیا تاہم صارفین نے کیوی بورڈ کو کمنٹ سیکشن بند کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ٹوئٹر صارفین نے کمنٹ سیکشن بند ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا ٹوئٹ ’قوٹ‘ اس پر اپنے غم و غصّے کا اظہار کررہے ہیں۔
Why turn off the comments if the 24 are so “strong”, allow the comments and their 14 days quarantine will become easy for them. https://t.co/22NEoSptPz
— Rabia Anum Obaid (@RabiaAnumm) September 22, 2021