جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

آفریدی کا تذکرہ کیوں کیا؟ گھمبیر ‘خاتون اینکر’ پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

گوتھم گمبیر اور پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے درمیان گرما گرمی کا چرچا دنیائے کرکٹ میں مشہور ہے، کھبی دونوں کرکٹرز ٹوئٹر پر آمنے سامنے آجاتے ہیں تو کبھی کسی اسپورٹس چینل پر ان کا ٹکراؤ ہوجاتا ہے۔

مگر یہاں صورت حال دلچسپ ہے کیونکہ پروگرام میں شاہد آفریدی کا تذکرہ کرنا گھمبیر کو ایک آنکھ نہ بھایا اور متعصب کرکٹر نے خاتون اینکر کو کھری کھری سنادی۔

سوشل میڈیا پر ایک بھارتی پروگرام کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گوتم گمبھیر کے ساتھ بھارت کے سابق آل راؤنڈر محمد عرفان بھی بطور مہمان موجود ہیں۔

اینکر کی جانب سے شاہد آفریدی سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر سابق بھارتی کرکٹر غصے میں آ گئے اور خاتون میزبان کو کہنے لگے کہ آپ آفریدی کی بات کیوں کر رہے ہیں؟ میری تو شین واٹسن سے بھی انٹریکشن ہوئی ہے، ویرات کوہلی سے بھی گرما گرمی، مچل جانسن اور رکی پونٹنگ سے بھی ہوئی ہے۔

اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ آپ شاہد آفریدی کے لیے بات اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ آپ کو بھارت اور پاکستان کے حوالے سے ٹی آر پی چاہیے۔

گوتھم گھمبیر غصے میں آئے تو خاتون اینکر نے ایک اور چھبتا ہوا سوال کرڈالا، خاتون اینکر نے کہا کہ شاہد آفریدی بات بات میں کشمیر کو لیکر آ جاتے ہیں، جس پر گوتم گمبھیر نے کہا کہ آج اگر لوگ شاہد آفریدی کی خبر نہیں چلائیں گے تو کسی کو پتہ نہیں چلے گا کہ وہ کیا بول رہے ہیں۔

یاد رہے کہ دو ہزار سات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران باؤلنگ پر موجود شاہد آفریدی کی ہندوستانی بلے باز سے تکرار ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان لڑائی کا منظر پوری دنیا نے دیکھا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں