میری تصویر کیوں بنائی آکٹوپس نے آسٹریلین ڈائیور سے کیمرہ چھین لیا، 15 سالہ نوجوان اور سمندری مخلوق کے درمیان مد بھیڑ کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
پانی کے اندر اس وقت ایک دلچسپ جنگ چھڑ گئی جب آکٹوپس نے آسٹریلوی غوطہ خور کا گوپرو کیمرہ چھین لیا، یہ تصادم اس وقت ہوا جب نوجوان ساؤتھ ویلز کے ساحل پر اسنورکلنگ (پانی کے اندر تیراکی) کر رہا تھا
۔
15 سالہ جیسی لوفیل کو سمندر میں ایک چھوٹا آکٹوپس نظر آیا اور وہ اس کی تصاویر بنانے لگا، تاہم یہ بات آٹھ ٹانگوں والی اس مخلوق کو پسند نہیں آئی، غوطہ خوری سے واپسی کے بعد لڑکے نے انڈر واٹر فوٹو گرافر ماری کلائوٹ کو بتایا کہ اسنورکلنگ کے دوران ایک آکٹوپس نے اس سے کیمرہ چھین لیا ہے۔
انڈر واٹر فوٹو گرافر جب اپنے دوست اور نوجوان کو لے کر زیر سمندر گئیں تو خوش قسمتی سے انھیں آکٹوپس وہیں مل گیا جہاں اسے نے کیمرہ ہتھایا تھا جب کہ کیمرے کو اس نے اپنی آٹھ ٹانگوں کے درمیان جکڑ ہوا تھا۔
انھوں نے آکٹوپس سے ایک اسٹک کی مدد سے بڑی مشکلوں سے کیمرہ لیا، اس دوران انھوں نے آکٹوپس کی فلم بھی بنائی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے.