اشتہار

لڑکے اچانک بولنگ کیوں کرانے لگ جاتے ہیں؟ نئی مگر دلچسپ بحث

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ دنیا کے مقبول کھیلوں میں سے ایک ہے لیکن پاکستان اور بھارت میں تو کرکٹ کھیل سے زیادہ جنون ہے۔ اب سوشل میڈیا پر ایک نئی دلچسپ بحث شروع ہوئی ہے۔

یہ دلچسپ بحث اس وقت شروع ہوئی جب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیہا نامی ایک صارف نے ٹویٹ کی کہ ’’مجھے کبھی یہ سمجھ نہیں آئے گا کہ لڑکے حتیٰ کہ بڑی عمر کے مرد بھی دن میں اپنا کام کرتے کرتے اچانک بولنگ ایکشن میں کیوں آ جاتے ہیں؟‘‘

- Advertisement -

اس سوالیہ مگر دلچسپ ٹوئٹ کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بحث کا ایک در کھل گیا اور سب نے اپنے اپنے مزاج کے مطابق تبصرے کرنا شروع کردیے جو خاصے دلچسپ ہیں اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔

و لِمٹ لیب نامی ایک صارف نے سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کرٹلی ایمبروز کی تصویر لگاتے ہوئے کہا کہ معمول کے انداز میں کہا کہ ایسا تو میں دن میں تین چار مرتبہ کرتا ہوں۔

 

دوسری جانب اس دلچسپ سوال پر سریتاما نامی ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کیونکہ ہم سب پیدائشی طور پر کرکٹر ہوتے ہیں‘۔

اسی سے ملتا جلتا ایک تبصرہ جایا دیپ نامی صارف نے کیا اور کہا کہ میرے خیال سے اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہم سب کبھی نہ کبھی زندگی میں کرکٹر بننا چاہتے تھے۔

 

بحث میں ایک فرضی کرکٹر بھی شامل ہوا اور اس نے لکھا کہ ’میں نے اپنی زندگی کی بہترین گیندیں پِچ کی بجائے مال میں کروائی ہیں۔‘ ایک اور صارف چِنمے راہانے نے اپنی ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ ’میں نے امرود سے کلاسک قسم کی لیگ بریک کروائی ہے۔

یہ بحث اس وقت اور مزیدار ہوگئے جب کہ آسٹریلوی میڈیا اس میں کود پڑا اور اے بی سی سپورٹس نے اپنی ٹویٹ میں عظیم آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ عام سا رویہ ہوتا ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں