تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بلڈپریشر کے مریض ذیابیطس کے مرض میں کیوں مبتلا ہوتے ہیں؟

طبی ماہرین نے ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو ذیابیطس کا مرض لاحق ہونے کی بڑی وجہ کا پتہ لگا لیا۔

برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی اور نیوزی لینڈ کی آک لینڈ یورنیوسٹی کی مشترکا تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جی ایل پی 1 معدے میں کھانے کے عد خارج ہوتا ہے اور انسولین کو متحرک کرنے کا کردار ادا کرتا ہے تاکہ بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرسکے اور یہ ہی پروٹین سیل گردن میں واقع ایک سنسری عضو کیروٹیڈ کو بھی متحرک کرتا ہے۔

طبی جریدے سرکولیشن ریسرچ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جینومک تیکنیک آر این اے سیکونسنگ کو استعمال کرکے چوہوں کے جسم میں جینز کے تاثرات کو جانا گیا۔

یہ جانور ہائی بلڈ شوگر سے محفوظ تھے اور اس سے دریافت ہوا کہ کیروٹیڈ میں ریسیپٹر جی ایل پی 1 کو محسوس کرتا ہے مگر یہ ریسیپٹر فشار خون سے متاثر چوہوں میں زیادہ متحرک نہیں ہوتا۔

محققین نے کہا کہ کیروٹیڈ وہ مقام ہے جہاں جی ایل پی 1 بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کو بیک وقت کنٹرول کرتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فشار خون یا ذیابیطس کے مریضوں میں جان لیوا دل کی شریانوں کی پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے یہاں تک کہ ادویات کے استعمال کے بعد بھی خطرہ برقرار رہتا ہے۔

محققین نے کہا کہ جی ایل پی 1 ریسیپٹر کے علاج کے لیے ادویات کی منظوری پہلے ہی دی جاچکی ہیں جو ذیابیطس کے مریضوں میں عام استعمال ہوتی ہیں، مگر وہ بلڈ شوگر کی سطح میں کمی کے ساتھ بلڈ پریشر کو بھی کم کرسکتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -