تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اداکارہ صبور علی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیوں ڈیلیٹ کرنا چاہتی ہیں؟

کراچی : معروف اداکارہ صبور علی نے سوشل میڈیا کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کبھی کبھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا دل چاہتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ صبور علی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے انٹرویو کے دوران اپنی نجی و پروفیشنل زندگی سے متعلق بات چیت کی اور بتایا کہ اب انٹرنیٹ پر صرف مثبت چیزیں شیئر کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اچھا پوسٹ کریں یا برا لوگوں کا ردعمل تنقید کی صورت میں لازمی آتا ہے جسے دیکھ کر بہت دکھ ہوتا تھا لیکن اب میں صرف مثبت باتوں پر توجہ دیتی ہوں۔

صبور علی نے کہا کہ سوشل میڈیا کی دُنیا بہت خطرناک ہوتی جارہی ہے اور اسی وجہ سے کبھی کبھی میرا دل کرتا ہے کہ میں اپنے سارے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کروں۔

اداکارہ نے کہا کہ میرا دل نہیں کرتا کہ اپنی تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کروں کیوں کہ ہر طرف صرف نفرت ہی نفرت ہے لیکن مجبوری ہے ہم فنکاروں کا سوشل میڈیا پر متحرک رہنا بھی ضروری ہے کیوں کہ یہ ہمارے کام کا حصہ ہے۔

Comments

- Advertisement -