اشتہار

سرد موسم میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

موسم سرما میں جہاں دیگر بیماریاں جنم لیتی ہیں وہیں عارضہ قلب پھیلنے کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

طبی ماہرین نے موسم سرما میں دل کی مختلف بیماریوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں ہارٹ اٹیک، دل کی دھڑکن کابند ہونا اور اریتھیمیا کی بیماریاں عام ہوجاتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق موسم سرما میں شریانوں کے سکڑنے کی وجہ سے خون کی روانی میں رکاوٹ پیدا ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے دل پر دباؤ بڑھتا ہے اور ہارٹ اٹیک کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: اومیکرون کی نئی قسم سب سے زیادہ پھیلنے والی قرار

اس کے علاوہ سردیوں میں سوتے وقت جسم کی سرگرمیاں ماند پڑ جاتی ہیں، بلڈ پریشر اور شوگر لیول کم ہوجاتا ہے، تاہم انسان کے بیدار ہونے سے پہلے آٹونامک نروس سسٹم اسے معمول پر لانے کا کام سرانجام دیتا ہے، یہ نظام ہر موسم میں کام کرتا ہے لیکن سردیوں کے دنوں میں دل کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے، جس کی وجہ سے دل کے امراض میں مبتلا افراد میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

دل کے امراض میں مبتلا افراد کیا کریں؟

عمومی طور پر سردیوں میں ہر کسی کی جسمانی سرگرمی کم ہوجاتی ہیں، جو کہ غلط ہے، خاص طور پر دل کے مریضوں کو سردیوں میں متحرک رہنا چاہئے، اگر آپ روزانہ تیس سے چالیس منٹ چہل قدمی کرتے ہیں تو اس سے آپ کے دل کی صحت بہتر ہوگی اور دل کے دورے کا خطرہ کم ہوگا۔

دل کےامراض میں مبتلا افراد سردیوں میں اپنے جسم کے درجہ حرارت کو برقرار رکھیں جبکہ بلڈپریشر کے مریض تبماکو نوشی، ٹھنڈے پانی یادیگر مشروبار سے پرہیز کریں۔

اس کے علاوہ ٹھنڈے پانی سے نہانے، پنکھے میں جانے سے گریز کریں، کھانے میں مرغن خوراک کا استعمال کم سے کم کریں جبکہ سبزی ، پھل اور ناشتے میں جوس کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں