اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

منگنی شدہ اداکاراؤں نے آغا علی کے ساتھ کام سے کیوں انکار کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کے ساتھ منگنی شدہ اداکاراؤں نے کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

نجی نیوز چینل کے مزاحیہ شو میں آغا علی نے بتایا کہ 2016-2017 کے عرصے میں متعدد اداکاراؤں نے میرے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا تھا۔

آغا علی کے مطابق پروڈیوسر نے مجھے بتایا تھا کہ معروف اداکاراؤں کے منگیتر کہہ رہے ہیں کہ وہ انہیں آپ کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہ دیں۔

- Advertisement -

شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کیریئر بنانے کیلیے اپنے ابتدائی دنوں میں کئی گئی جدوجہد کے بارے میں بھی بات کی۔

اداکار نے بتایا کہ میں اکثر روتا تھا اور پھر میں نے کراچی منتقل ہونے کا فیصلہ کیا جس کی والدہ نے بھی اجازت دی۔ ان کے مطابق انہوں نے اپنی والدہ کے پاؤں دھوئے اور وہی پانی پیا۔

آغا علی نے بتایا کہ میں نے والدہ سے جو دعائیں لیں دراصل انہی نے کام کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں