اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

فیاض الحسن کی جگہ فردوس عاشق کیوں؟ اہم وجوہات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:پنجاب میں اطلاعات کےشعبےمیں تبدیلی کی اندرونی کہانی سامنےآ گئی۔ فیاض الحسن چوہان کی جگہ فردوس عاشق اعون کو اطلاعات کی ذمہ داریاں دینے کی وجوہات سامنے آگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے اپوزیشن خواتین کے مقابلے میں فردوس عاشق اعوان کو میدان میں اتارنےکا فیصلہ کیا۔

گزشتہ دنوں فردوس عاشق اعوان کی گورنر پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی تھیں۔

فیاض الحسن چوہان وزارت کی تبدیلی سے لاعلم نکلے، ویڈیو وائرل

- Advertisement -

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پھر سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کی ذمہ داریاں نبھانے کی خواہش مند تھیں تاہم وزیراعظم نے انہیں پنجاب میں یہ ذمہ داری ادا کرنے کے لیے قائل کیا تھا۔

اپوزیشن خواتین کی سیاسی سرگرمیوں کاجواب دینےکیلئےفردوس عاشق کولایاگیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی اطلاعات کے شعبےمیں تبدیلی کےخواہشمندتھے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری ترجمانی کی ذمہ داریاں ادا کررہی ہیں جب کہ مریم نواز بھی سیاسی میدان میں فرنٹ فٹ پر ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا قلمدان تبدیل کر کے انہیں کالونیز کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات بننے پر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میرےزبردست لیڈرعمران خان کامجھ پراعتمادمیرےلیےاعزازہے، عمران خان کامیری قابلیت پربھروسہ میرےلئےاعزازکاباعث ہے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ اپنی ٹیم کاحصہ بنانےپر وزیراعلیٰ پنجاب کاشکریہ اداکرتی ہوں،جو ذمےداری مجھےسونپی گئی اسےنبھانےکی بھرپورکوشش کروں گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں