تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

توشہ خانہ کیس :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ...

یو اے ای میں طلائی زیورات کی طلب اچانک کیوں بڑھ گئی؟

متحدہ عرب امارات میں سونے کے زیورات کی خریدار میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہونا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی اور شارجہ میں مسلسل 6 ہفتوں بعد اس ہفتے سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

امارات میں 24 قیراط سونے کی ایک گرام کی قیمت میں 6.25 درہم کی نمایاں کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 228.25 درہم ہوگئی ہے۔ 22 قیراط ایک گرام سونا گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 5 درہم کم ہوکر 211.5 درہم کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 21 قیراط ایک گرام سونا 3 درہم کم ہوکر 204.75 درہم میں فروخت ہو رہا ہے جب کہ 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 4.25 درہم کم ہوکر 175.5 درہم ہو گئی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اس سے بنے زیورات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور خریداری بڑھ گئی ہے۔

اس حوالے سے دھکان جیولرز کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ سونے کے نرخ کم ہونے پر صارفین نے زیورات کی خریداری میں دلچسپی لینا شروع کی ہے اور سونے کے زیورات کی طلب میں بہتری آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ سیاحوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور وہ بھی زیورات خریدنے لگے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ مرحلے میں زیورات کی طلب مزید بڑھے گی۔

Comments