بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

ویڈیو: یہ شخص نصف صدی سے بالکل تنہا کیوں رہ رہا ہے؟ حیران کن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

خوف اگر کسی کا دل میں بیٹھ جائے تو وہ ہر کام ناممکن کام کر گزرتا ہے جیسا کہ ایک افریقی شہری نصف صدی سے زائد عرصے سے بالکل تنہا زندگی گزار رہا ہے۔

انسان فطری طور پر تنہائی پسند نہیں ہوتا اسے محافل اور اپنے جیسے لوگوں سے گھلنا ملنا پسند ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ تنہائی پسند بھی ہوتے ہیں لیکن یہاں ہم آپ کو ایسے آدم بیزار شخص کے بارے میں بتائیں گے جو اپنے خود ساختہ خوف کے باعث دو چار سال نہیں بلکہ نصف صدی سے بھی زائد عرصے سے بالکل تنہا زندگی گزار رہا ہے۔

یہ منفرد شخص افریقی ملک روانڈا کا رہائشی 71 سالہ کیلیٹسے زامویتا ہے جو 16 سال کی عمر سے بالکل تنہا زندگی گزار رہا ہے یعنی 55 سال سے دنیا کے لوگوں سے بالکل کٹ کر رہ رہا ہے اور اس کی وجہ خواتین کا خوف ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلیٹسے خواتین کے خوف سے نصف صدی سے زائد عرصے سے 15 فٹ کی باڑ میں گھرے ایک الگ تھلگ گھر میں رہ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیلیٹسے زامویتا صرف 16 سال کا تھا جب اس نے خواتین کے خوف سے تنہا رہنے کا فیصلہ کیا کیونکہ لیکیٹسے کے مطابق وہ مخالف جنس کو اپنے ارد گرد رہنے کو برداشت نہیں کر سکتا تھا۔

اس کے لیے زامویتا نے اپنے معمولی گھر کے ارد گرد لکڑی کی باڑ بنائی اور اس کے بعد سے اپنے اس گھر سے سے باہر قدم نہیں رکھا۔

تاہم دلچسپ بات یہ ہے وہ خواتین کے ڈر تنہا زندگی گزار رہا ہے لیکن اس کے قبیلے زامویتا کی خواتین نے انسانی ہمدردی کے تحت اس کے کھانے پینے، کپڑوں کا خیال رکھا۔

کیلیٹسے گرچہ اپنے گھر کا دروازہ کبھی نہیں کھولتا لیکن خواتین اس کے لیے خوراک، کپڑے اور ضرورت کی دیگر اشیا اس کے صحن میں پھینک دیتی ہیں جن کو وہ استعمال کرتا ہے۔

 

ایک خاتون نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جب ہم اس کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ نہیں چاہتا کہ ہم اس کے قریب آئیں یا اس سے بات کریں جس کی وجہ سے ہم چیزیں اس کے گھر میں پھینک کر دیتے ہیں اور پھر وہ آتا ہے اور انہیں اٹھا کر گھر میں لے جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں