اشتہار

بھارتی چیف جسٹس نے پاکستانی شاعر کا شعر کیوں پڑھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے ایک جج کی الوادعی تقریب کے دوران پاکستانی شاعر عبیداللہ کا شعر پڑھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے جسٹس ایم آر شاہ کے لیے منعقدہ الوداعی تقریب میں خطاب کیا اس موقع پر انہوں نے پاکستانی شاعر عبیداللہ کی نظم کے شعر پڑھے۔

ڈی وائی چندرچوڑ نے شعر پڑھا کہ ’’ ’آنکھ سے دور سہی دل سے کہا ں جائے گا، جانے والے تو ہمیں بہت یاد آئے گا‘۔

- Advertisement -

اس موقع پر پر چیف جسٹس نے جسٹس ایم آر شاہ کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں جسٹش شاہ کو ان کی بہادری کی وجہ سے ٹائیگر شاہ کہتا ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2 نومبر 2018 کو سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والے جسٹس شاہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد اب سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد کم ہو کر 32 ہو گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں