تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

حریم فاروق نے اسکرین سے دوری کی وجہ بتادی

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے ٹی وی اسکرین سے دوری کی وجہ بتادی۔

اداکارہ حریم فاروق سے ایک حالیہ انٹرویو میں ٹی وی اسکرین سے دوری کی وجہ پوچھی گئی جس پر اداکارہ نے کہا کہ وہ کامیابی کے لیے اسی فارمولے کو نہیں اپنانا چاہتی تھیں جس پر انڈسٹری کے سبھی لوگ عمل کررہے ہیں۔

حریم فاروق نے کہا کہ اپنا راستہ خود بنانا چاہتی ہوں، مختلف کردار ادا کروں گی اور ایسے کردار کروں گی جو کہ اداکارانہ صلاحیتوں کو چیلنج کریں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ جلد ہی وہاج علی کے ساتھ نئے ڈرامہ سیریل میں نظر آئیں گی۔

حریم فاروق نے بتایا کہ وہ اپنے اس نئے ڈرامے میں ایک خاتون کرکٹر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ حریم فاروق اب تک ڈرامہ سیریل ’دیار دل‘، ’صنم‘ اور ’میں خیال ہوں کسی اور کا‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

حریم فاروق اداکارہ ہی نہیں بلکہ پروڈیوسر بھی ہیں، اس لیے فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ فلم’’پرچی‘ اور ’ہیر مان جا‘جیسی فلمیں پروڈیوس بھی کرچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -