تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا موبائل اتنا سست کیوں چلتا ہے؟

یہ بات آپ نے بھی نوٹ کی ہوگی کہ آپ ایک نیا موبائل فون لیتے ہیں تو کچھ دن بعد ہی آپ کے نزدیک اس کی پہلے دن جیسی اہمیت نہیں رہتی پھر آپ یہ سوچتے ہیں کہ اب آپ کو فون تبدیل کرلینا چاہیے۔

آخر کیا وجہ ہے کہ جو موبائل خریدتے وقت آپ پھولے نہیں سما رہے ہوتے لیکن پھر وقت کے ساتھ اس کو لوگوں کے سامنے جیب سے نکالنے میں بھی خوف محسوس ہوتا ہے۔

اس کی ایک وجہ نئے ماڈلز، جدید فیچرز وغیرہ تو ہے ہی تاہم زیادہ تر لوگوں کے لیے اس کی وجوہات کچھ اور ہیں کیونکہ چند ماہ یا برسوں کے بعد فون اڑیل پن اور پھر بے وفائی کی طرف بڑھنا شروع کر دیتا ہے قبل اس کے کہ وہ کسی اہم موقع پر مالک کا دل توڑے اور یا پھر اس کے ہاتھ سے خود بھی ٹوٹے، چند باتیں ایسی ہیں جو آپ دونوں کو بچھڑنے سے بچا سکتی ہیں۔

عربی میگزین سیدتی نے اینڈرائڈ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ان باتوں کا تفصیل سے ذکر کیا ہے جو فون سے دل اٹھانے کا باعث بنتی ہیں اور ساتھ ہی ان کا حل بھی بتایا گیا ہے۔

’’میسی سے بہتر‘‘ روبوٹ فٹبالر تیار، آئندہ سال عالمی مقابلے میں شرکت کرے گا!

موبائل کی سستی روی اور دوسروں سے رابطوں میں رکاوٹ، بیٹری کا کمزور ہو جانا، وائرس آ جانا، برائٹنیس میں کمی آنا وغیرہ شامل ہے۔

اہم بات یہ بھی ہے کہ یہ سب کچھ ناں تو خود بخود فون میں آتا ہے اور نہ ہی کوئی باہر سے ڈالتا ہے کہ بلکہ یہ استعمال سے ہی آتا ہے، اگر آپ کے موبائل میں بھی یہی کچھ ہو رہا ہے تو ان باتوں پر عمل کیجیے۔

فون کو ری اسٹارٹ کریں

اکثر لوگ فون خرید کر مہینوں تک اسے مسلسل چلاتے رہتے ہیں جس سے فون کی صلاحیت میں کمی واقع ہونا حیرت کا باعث نہیں، اس کا سب سے آسان اور پہلا حل یہ ہے کہ اپنے فون کو ری سٹارٹ کیجیے یا آف کر کے آن کیجیے۔

 اگر انٹرنیٹ کے سگنل میں مشکلات ہیں یا موبائل نیٹ ورک درست طور پر کام نہیں کر رہا تو فون کو ری سٹارٹ کریں۔

فون ری سٹارٹ کرنے کو ٹربل شوٹ کے پہلے طریقے کے طور پر جانا جاتا ہے۔

ماہرین بھی یہ کہتے ہیں کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار فون کو ری سٹارٹ کرنا چاہیے۔

میموری

اسمارٹ فون کی کارکردگی میں کمی آنے کی ایک وجہ اس کی اسٹوریج کا بھر جانا بھی ہے۔ اس لیے میموری میں سے فالتو یا اضافی فائلز کو وقتاً فوقتاً ڈلیٹ کرنا نہ بھولیں۔ اس کے لیے اسٹوریج کی سیٹنگز میں جا کر ایک آسان قدم کے بعد فون کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

فالتو ایپلیکیشنز

بعض اوقات فون میں خودبخود ہی کچھ ایپلیکیشنز انسٹال ہو جاتی ہیں کیونکہ اکثر انٹرنیٹ پر کسی غلط لنک پر کلک ہو جاتا ہے یا پھر کوئی ایپ ڈاؤن کرتے ہوئے ساتھ کچھ اور ایپس بھی ڈاؤن لوڈ ہو جاتی ہیں۔

 اس لیے تقریباً روز ہی اپنے فون کا جائزہ لیتے رہیں اور دیکھیں کہ وہ ایپلیکیشنز جو خود انسٹال ہوئیں اور وہ جو استعمال میں نہیں ان کو ان انسٹال کر دیں۔ اس سے بھی فون کی رفتار میں بہتری آتی ہے۔

فیکٹری ری سیٹ

فیکٹری ری سیٹ فون کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اگرچہ تمام اہم فائلز اور ڈیٹا کا ڈیلیٹ ہونا آپ کو شاید پسند نہ ہو تاہم اس کا حل یہ ہے کہ اس کو کمپیوٹر، لیپ ٹاپ یا کسی اور فون پر منتقل کر کے فون کو فیکٹری ری سیٹ کر لیا جائے کیونکہ یہ فون کو اس کی اصل حالت میں بحال کر دیتا ہے جس کے بعد فون کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے۔

بیٹری لائف کو بچائیں

بیٹری کا تیزی سے استعمال ہونا بھی موبائل کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے اور عین ممکن ہے کہ کسی اہم کام کے دوران ہی موبائل آف ہو جائے اس لیے ضروری ہے کہ استعمال اس طرح رکھا جائے کہ بیٹری زیادہ تیزی سے استعمال نہ ہو۔

 ماہرین چارجنگ کے دوران موبائل فون استعمال نہ کرنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -