اشتہار

’’میسی سے بہتر‘‘ روبوٹ فٹبالر تیار، آئندہ سال عالمی مقابلے میں شرکت کرے گا!

اشتہار

حیرت انگیز

روبوٹ اب گھر اور دفتر میں ہی نہیں کھیل کے میدان میں بھی نظر آئے گا امریکی ماہرین نے روبوٹ فٹبالر تیار کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ماہرین نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو میدان میں دوڑنے، اچھلنے اور دیگر کرتب دکھانے کے ساتھ فٹبال کو شاندار طریقے سے کِک بھی لگا سکتا ہے اور اس کا نام رکھا ہے ’’میسی سے بہتر‘‘۔

میسی کے مداح ناراض نہ ہوں کیونکہ ماہرین نے روبوٹ کے لیے یہ نام مذاق کے طور پر استعمال کیا ہے۔ یہ روبوٹ بنانے والوں نے اس کا نام ’’آرٹیمس‘‘ تجویز کیا ہے جس کا درست مخفف تو ’’ایڈوانسڈ روبوٹک ٹیکنالوجی فار انہانسڈ موبلیٹی اینڈ امپرووڈ اسٹیبلٹی‘‘ ہے تاہم ازراہ مذاق اس کا مخف ’’اے روبوٹ دیٹ ایکسیڈز میسی ان سوکر‘ Artemis ‘ رکھا گیا ہے۔

- Advertisement -

تاہم میسی سے تشبیہہ دیے جانے والا یہ روبوٹ مرد نہیں بلکہ ایک عورت ہے جس کو جامعہ کیلیفورنیا لاس اینجلس کے شعبہ روبوٹ کے ڈینس ہونگ اور ان کے ساتھیوں نے تخلیق کیا ہے۔

 

اس وقت ایسے تین ہی روبوٹ ہیں جو اچھلنے کے ساتھ دوڑ بھی سکتے ہیں اور ’’آرٹیمس‘‘ بین الاقوامی مقابلوں میں اترنے کے لیے بے تاب ہے تاہم فی الحال یہ روبوٹ کئی آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے۔ جولائی 2023 میں یہ عالمی روبو کپ میں شرکت کرے گا جہاں دنیا بھر سے 2500 روبوٹ فٹبالر شریک ہوں گے۔

کسی فٹ بال مقابلے کی طرح اس میں بہت سی لیگز ہوں گی۔ اگرچہ اس مقابلے میں صرف 5 انچ تک کے روبوٹ بھی ہوں گے تاہم یہ انسانی قد کے برابر روبوٹ ہے جو چلنے کے دوران اپنا بہترین توازن برقرار رکھتا ہے اور ناہموار جگہ پر بھی چل سکتا ہے۔

تاہم میسی سے بہتر قرار دیا جانے والا یہ روبوٹ گراؤنڈ میں کتنا کارگر ثابت ہوتا ہے یہ تو اگلے سال فٹبال ٹورنامنٹ ہی بتائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں