اشتہار

پاکستانی خاندان نے ناقابل یقین عالمی ریکارڈ بنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی ریکارڈ بنانا شاید ہر ایک کی خواہش ہو لیکن اس پاکستانی خاندان نے ایسا ناقابل یقین عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے جس نے سب کو حیرت زدہ کردیا۔

یہ خاندان امیر آزاد منگی نامی شخص کا ہے جو لاڑکانہ کا رہائشی ہے۔ 9 افراد پر مشتمل اس خاندان میں امیر آزاد سمیت اسکی اہلیہ خدیجہ اور سات بچوں کی پیدائش ایک ہی تاریخ یعنی یکم اگست ہے۔ ہے نا حیرت انگیز!

اس منفرد ریکارڈ رکھنے والی فیملی کو گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ نے ’’موسٹ فیملی ممبرز بورن آن دی سیم ڈے‘‘ یعنی ’’ایک ہی تاریخ پر پیدا ہونے والے زیادہ فیملی ممبران‘‘ کے ریکارڈ سے بھی نوازا ہے۔

- Advertisement -

امیر آزاد منگی یکم اگست 1968 کو پیدا ہوئے اور ان کی بیوی یکم اگست 1973 کو اس دنیا میں آئیں۔ دونوں یکم اگست کے دن ہی شادی کے بندھن میں بندھے۔ ان کے 9 بچوں میں دو بار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔

جوڑے کی پہلی بیٹی سندھو یکم اگست 1992 کو پیدا ہوئی جس کے 6 سال بعد جڑواں بیٹیوں سسی اور سپنا یکم اگست 1998 جنم لیا۔

امیر آزاد اور خدیجہ کے ہاں پہلے بیٹے عامر نے یکم اگست 2001 کو اس دنیا میں آنکھ کھولی، دوسرا بیٹا امبر 1 اگست 2002 کو اور اس کے بعد پھر جڑواں بیٹے امر اور احمر یکم اگست 2003 کو پیدا ہوئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل زیادہ فیملی ممبران کا ایک ہی تاریخ میں پیدائش کا ایک امریکی فیملی کے پاس تھا جن کے 5 افراد ایک ہی تاریخ کو پیدا ہوئے تھے۔ پاکستانی فیملی نے 56 سال پرانا یہ ریکارڈ توڑ کر اپنے نام کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں