اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

خیبر پختونخوا حکومت کا بزرگ شہریوں کیلیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخوا حکومت جو عوامی فلاح کے کئی منصوبوں کا اعلان کر چکی ہے اب صوبے کے بزرگ شہریوں کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر صحت نے صوبتے کے بزرگ شہریوں کو مفت اسکریننگ کی سہولت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 65 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو الٹرا ساؤنڈ اور طبی ٹیسٹ کی سہولتیں مفت فراہم کی جائیں گی۔

اس حوالے سے وزیر صحت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے اور اسپتالوں کو جاری مراسلے میں بزرگ شہریوں کو مفت اسکریننگ کی سہولت کی فراہمی پر 7 روز میں عملدرآمد شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

- Advertisement -

خیبر پختونخوا میں جگر اور بون میرو پیوند کاری مراکز قائم ہوں گے

واضح رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صحت سے متعلق کئی منصوبوں کا اعلان کر چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں