اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

یہ دنیا کی طاقتور ترین کار کیوں ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں

اشتہار

حیرت انگیز

زیر نظر کار 1970 میں بننے والی ایک لیجنڈ گاڑی ’’The Beast’’ ہے جو دنیا کی طاقتور ترین گاڑی مانی جاتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 1970 میں بننے والی دی بیسٹ گاڑی کو دنیا کی طاقتور ترین گاڑی اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس میں دوسری جنگ عظیم کے دوران استعمال ہونے والے طیارے کا انجن لگایا گیا ہے۔

گاڑی کا یہ ماڈل تو 1970 میں بنا تھا تاہم 1974 میں جان ڈوڈ نامی گاڑی بنانے والے شخص نے اس گاڑی میں برطانوی لڑاکا طیارے کا انجن نصب کیا تھا جس کے بعد یہ انجن کی طاقت کے لحاظ سے دنیا کی طاقتور ترین گاڑی بن گئی۔

- Advertisement -

اس کا اعتراف گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز نے بھی کیا اور 1977 میں مذکورہ گاڑی کو دنیا کی طاقتور ترین گاڑی قرار دے دیا تھا۔

اس گاڑی کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ اس کی رفتار 418 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے تاہم اس دعوے کو افواہ ہی کہا جا سکتا ہے کیونکہ اب تک یہ بات ثابت نہیں ہوسکی ہے۔

اس میں نصب میٹر کے مطابق یہ اب تک صرف 16 ہزار 93 کلومیٹر تک چلی ہے اور بہترین حالت میں ہے۔

گاڑی کے تخلیق کار جان ڈوڈ گزشتہ سال انتقال کر گئے تھے جس کے بعد ان کی فیملی نے گاڑی کو 87 ہزار 800 ڈالر میں فروخت کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں